حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، برصغیر کے بزرگ عالم دین مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار تھی۔
رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ نماز جنازہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، عراقی سفیر حامد عباس، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے، پاکستان بھر سے شیعہ اور سنی علمائے کرام سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔